نیست و نابود ہونا ، معدوم ہونا ، مٹ جانا ، مر جانا ، فنا ہونا ، ختم ہو جانا ، باقی نہ رہنا .
نفی اثبات اس کے تئیں دن رات گزرے ہے
کہ پیدا پر شب و ہر روز ہوتی ہے عدم شبنم
( ۱۷۵۳ ، دیوان زادہ ، حاتم ، ۷۱ ).
نہ ہو اُس کا شامل جو ابرِ کرم
اثر ابر نیساں سے ہووے عدم
( ۱۷۸۴ ، سحر البیان ، ۲۵ ).
اے عدم ہونے والو تم تو چلو
ہم بھی اب کوئی دم میں آئے ہیں
( ۱۸۱۰ ، میر ، ک ، ۲۲۸ ).
ہوا رنج و غم کا عدم قافلہ
ہماری جو دنیا سے رحلت ہوئی
( ۱۸۵۴ ، غنچۂ آرزو ، ۱۵۷ ).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .