حواس خمسہ دوری میں کسی کے منتشر ہوں گے
فراق دوستاں ہم سے نصیب دشمناں ہوگا
نصیب دشمناں رستے کی آفت
بخوبی اس نے کی قطع مسافت
حضرت میں نے سنا کہ نصیب دشمناں آپ کے پانو میں درد ہے۔
(۱۸۹۱ ، فغان بے خبر ، ۸۹)۔
ایک گاڑی لی اس میں وائرلیس سیٹ پہلے ہی سے نصب تھا ۔۔۔۔۔ اور گاڑی نصیب دشمناں سوئے دشمناں روانہ ہوئی۔
(۱۹۶۶ ، بجنگ آمد ، ۱۳۴)۔
اگر میں موقع پر نہ پہنچتا تو نصیب دشمناں آپ کی جان جانے میں کیا کسر تھی۔
(۱۹۸۶ ، دنیا کی سو عظیم کتابیں ، ۱۱۶)۔