ایک پتّھر حاجی پور کے اطراف میں ہوتا ہے رنگ اس کا سِیاہ ، مِقدار میں چھوٹا ، گول روغنی ، فارسی میں سنگِ مِحک اسے کہتے ہیں ۔۔۔ قصبۂ مذکور کی نواح سے نکلتا ہے.
(۱۸۰۵ ، آرائش محفل ، افسوس ، ۱۳۱).
جب نقصِ زر و سیم وُہ کرتا ہے عِیاں
خود سنگِ محک سیاہ رُو ہوتا ہے
[ سنگ + مِحک (رک) ]
