جب اس علی کے ہات تے ہو آئی فتحِ خیبری
دارالخلافت کی طرف کیتے ہوس رفتار کا
جو دارالخلافت میں ممتاز تھے
تو وہ بادشاہوں کے ہمراز تھے
بنی العباس کے دارالخلافہ کے آس پاس ان کے دعوے کو فروغ نہ ہوا .
(۱۹۰۴ ، مقدمۂ ابنِ خلدون (ترجمہ) ، ۲ : ۷)
میرٹھ کی ... چھاؤنی دارالخلافہ دہلی سے صرف چھتّیس میل کے فاصلہ پر ایک اہم فوجی چھاؤنی تھی .
(۱۹۷۰ ، آج کا اردو ادب ، ۵)
[ دار + رک : ال (۱) + خلافت / خلافہ (رک) ]
