لے گوپال اس مغز بیروں کرو
زمیں کوں تمام غرقہء خوں کرو
(۱۶۴۹ ، خاور نامہ ، ۳۷۵)
۔ نرم بال علامت نامردی اور ڈرپوکنے کی اور سردی مغز کی سبب کم فہمی کا
(۱۸۰۳ ، گنج خوبی ، ۱۷۴)
میرے مغز میں تو اتنا بوتا نہیں کہ اب ساری داستان تمہارے سامنے لے کر بیٹھوں
(۱۸۷۴ ، مجالس النسا ، ۱ : ۳۶)
۔ مغز کا حجم بھی عادۃً کھوپڑی کے حجم کے برابر ہوتا ہے
(۱۹۲۴ ، فطرت نسوانی ، ۴۵)
۔ تیرے خیال میں میرا مغز میرے تلوئوں میں اتر آیا ہے ۔
(۱۹۸۹ ، آب گم ، ۲۲۸)
۲۔ کسی چیز کا اندرونی گودا ، گری یا بیج ۔
رہی دوستن یوں وو اس دوست سوں
کہ جیوں مغز مل کر اچھے پوست سوں
(۱۶۰۹ ، قطب مشتری ، ۱۰۸) ۔
اس کوں نہ دسے کچھ اور اے دوست
کل مغز دسے نہ بیج میں پوست
(۱۷۰۰ ، من لگن ، ۶۵) ۔
بادام کے پوست اور مغز کو دیکھئے کہ سختی اور نرمی ایک ہی جگہ نمود ہے
(۱۸۶۳ ، انشاء بہار بے خزاں ، ۴۵)
ہڈیوں میں عمدہ اور ٹھوس مغز پیدا کرتا ہے ۔
(۱۹۲۵ ، اسلامی گئو رکھشا ، ۳۲)
اخروٹ بھی ایک قابل قدر چیز ہے ، اس کا مغز نہ صرف کھانے کے کام آتا ہے بلکہ اس سے تیل بھی نکالا جاتا ہے
(۱۹۷۵ ، معاشی و تجارتی جغرافیہ ، ۱۰۰)
آپ خشک چنے کی کھیلیں اور اخروٹ کے مغز رغبت سے کھاتے رہے
(۱۹۹۶ ، قومی زبان ، کراچی ، دسمبر ، ۲۸)
۳۔ (مجازاً) عقل ، سمجھ ، فہم و فراست (تراکیب میں مستعمل) ۔
نیاز بے خودی بہتر نمازِ خودنمائی سیں
نہ کر ہم پختہ مغزوں سیں خیالِ خام اے واعظ
(۱۷۳۹ ، کلیات سراج ، ۲۸۶) ۔
ان کو ذرا بات سمجھنے کا مغز نہیں ۔ (۱۹۰۱ ، فرہنگ آصفیہ ، ۴ : ۳۷۶) ۔ اس میں چمک اور بھڑک زیادہ ہے گہرائی ، خلوص اور مغز کم ہے
(۱۹۹۲ ، اردو ، کراچی ، اپریل تا جون ، ۲۶) ۔
۴۔ (کسی بات کا) ماحصل ، انجام یا نتیجہ ؛ اصل ، خلاصہ ، اصلیت ، جڑ ۔
نظر کر کر نوزادیوں کر کھیا
نہیں مغز دشمن کی بات تھے رہیا
(۱۶۴۹ ، خاور نامہ (ق) ، ۶۷۳)
۔ طریقت جیوں کہ مغز ہے ہور حقیقت سو مغز کا مغز ہے
(۱۷۶۵ ، چھ سرہار ، ا ب)
وہ بت کہ شیخ جسے تو اِلٰہ کہتا ہے
وہ مغز بات کا سمجھے اسی کا ہے ہر نام
(۱۷۹۵ ، قائم ، د ، ۸۶)
مغز کو پہنچنے والے ہی لوگ نصیحت اور عبرت لیتے ہیں
۔ (۱۸۸۷ ، فصوص الحکم (ترجمہ) ، ۸۱)
۔ (۱۸۸۷ ، فصوص الحکم (ترجمہ) ، ۸۱)
(۱۹۲۴ ، فطرت نسوانی ، ۱۱)
رفتہ رفتہ وہ دقیق جنسی نظریہ مرتب کیا جو اس کے نظام کا مغز ہے
(۱۹۴۵ ، نفسیات جنوں (مقدمہ) ، ۷)
ہم مسجد میں گئے تو جناب محترم شیخ محمد نظیم صاحب تقریر فرما رہے تھے ۔۔۔۔۔ تقریر میں مغز تھا
(۱۹۸۹ ، ریگ رواں ، ۳۲۱) ۔
۶۔ (مجازاً) تکبر ، غرور ، نخوت ؛ ایک قسم کا عمدہ موتی
(فرہنگ آصفیہ)
[ف]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .