بہر کیف اس پر مغز کھپانے کی کیا ضرورت ہے یہ واضح ہے کہ شعر نہایت پست ہے
(۱۹۵۷ ، نوازش نامے (سالک (عبدالمجید) ، ۳۰)
میں کہاں تک اپنا مغز کھپائے جائوں
(۱۹۶۷ ، ادیبہ ، ۱۵۲)
مجھے کیا پڑی ہے جو مغز کھپائوں تم تو یونہی بے وقت کی شہنائی بجایا کرتے ہو
(۱۹۸۷ ، صلائے عام ، ۲۱۱)
اسی سے کام چلانے کی سوچ رہے ہیں ایکسرے میں کون مغز کھپائے
(۱۹۹۹ ، آئیڈیل منافق ، ۱۹۴) ۔