دکھایا تکبر عزازیل نے
یتا خیر کا مغز کھایا انے
(۱۶۴۵ ، قصہء بے نظیر ، ۱) ۔
چار جاتے ہیں چار آتے ہیں
چار عف عف سے مغز کھاتے ہیں
(۱۸۱۰ ، میر ، ک ، ۱۰۱۳) ۔
قصہ کہاں کا فرقت گل میں نہ مغز کھا
بھاتی نہیں ہزار تری داستان مجھے
(۱۸۵۸ ، امانت ، د ، ۹۳) ۔
خداوندا پڑا ہے کس طرح کا کال دنیا میں
غذا ملتی نہیں ناصح کو میرا مغز کھاتے ہیں
(۱۸۹۱ ، عاقل ، د ، ۵۹) ۔
نہ مغز کھاتے جو ناصح کو یہ سمجھ ہوتی
معاملہ کوئی کرنا نہیں ضرر کے لیے
بچے کو گھر سے باہر نہیں نکلنے دیتے مجھے بھی نکال دیا ہے کہ ہمارا مغز نہ کھا ۔ (
۔ (۱۹۱۸ ، سراب مغرب ، ۴۰)
عبدالحمید صاحب کا یہ اچھی طرح مغز کھا چکے تھے
(۱۹۳۱ ، روح لطافت ، ۷۶) ۔