ماشاء اللہ ، میرے منہ میں خاک مغز سے اتار کر بڑے بوڑھوں کی سی باتیں کرتی ہے
(۱۸۷۷ ، توبۃ النصوح ، ۷۲)
مسلمان ہو تو یقین کرنا بھائی وہ بات مغز سے اتارے گی کہ دھری جائے نہ اٹھائی جائے
(۱۹۱۰، لڑکیوں کی انشاء ، ۵۰)
رستہ چلتوں سے چمٹتی تھی اور ایسی باتیں مغز سے اتارتی تھی کہ خواہ مخواہ پیار کرنے کو جی چاہتا تھا
۔ (۱۹۴۳، بزم رفتگاں، ۲۵) ۔