اے عزیز توبکتے بکتے میرا مغز چاٹ گیا ۔
(۱۸۴۲ ، الف لیلہ ، عبدالکریم ، ۲ : ۱۸۱)
ابھی تک کسبت نہیں کھولی استرا نہیں نکالا بک بک سے مغز چاٹ ڈالا
۔ (۱۸۸۲ ، شبستان سرور ، ۱۴۱)
میں تمہارا مغز چاٹ گئی مگر شمہ بھی اپنے حال تباہ کا نہ لکھ سکی
(۱۹۲۴ ، انشائے بشیر ، ۱ : ۱۶۰)
سعید حسن صاحب ۔۔۔۔۔ روزانہ میرا مغز چاٹتے تھے
(۱۹۴۴ ، سوانح عمری و سفرنامہ (حیدر) ، ۱۲۱) ۔
اے تم اس سے بات نہ کرو ، ایک گھنٹہ سے میرا مغز چاٹ رہا ہے
(۱۹۶۱ ، ہالہ ، ۷۶)