خوب نئیں کس کوں برا کہیے سبھی ہیں نیک ذات
خوبصورت الحقیقۃ ہیں اے سارے ایک ذات
چھانٹتے کیا ہو سب ایک ذات ہیں جو خاصدان چاہو لے لو .
(۱۸۹۲، امیر اللغات ، ۲: ۳۱۳).
جس برتن میں وہ ہپارہ رکھا ہو اس برتن میں وہ جست گرم کیا ہوا ملاوے ، دونوں کی ڈلی ایک ذات ہو جاوے گی .
(۱۸۴۴، مفید الاجسام ، ۷۵).
جب یہ دونوں مل کر ایک ذات ہو جاویں تب ان کو اسفنج سے کاغذ پر اچھی طرح لگاویں .
(۱۹۰۷، مخزن الفوائد ، ۲ : ۱۶۸).
[ ایک + ذات (رک) ]
