(معاملے کا) فیصل ہو جانا ، ختم ہو جانا ، طے ہو جانا.
بیقراری صبر سے کہتی ہے روز ہجر میں
آج قصہ ایک سو ہے میں نہیں یا تو نہیں
(۱۸۳۶، ریاض البحر ، ۱۳۹).
امید و بیم کے الجھاؤ سے پریشان ہوں
بلا کٹے جھگڑا ہو ایک سو میرا
(۱۲۷، شاد عظیم آبادی ، میخانہ الہام ، ۲۶).
۲. (اضطراب کے بعد) مطمئن ہو جانا.
شدہ شدہ بہ برکت شرون بھگوت چرتر... دل .... ایک سو ہونے لگا.
(۱۸۵۵، بگت مال ، ۱۱۶).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .