اظہار کی خُوبی ، کسی بات کو بیان کرنے کا سلیقہ ، خُوبصورتی سے بات کہنے کا ڈھنگ ، خوش بیانی .
شکر شکوے کو کیا حسن ادا سے تو نے
ہم سخن کردیا بندوں کو خدا سے تو نے
( ۱۹۲۴، بان٘گ درا ، ۲۲۲ )
اچھا شعر حسن خیال ، حسن الفاظ اور حسن ادا کا مجموعہ ہے .
( ۱۹۸۳، بت خانہ شکستم من ، ۱۰۸ )
[ حُسن + ادا ( رک ) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .