حُسْن
ُ الْمَآب
(ـ ـ ـ ضم ن ، غم ا ، سک ل ، فت م ، مد ا)
امذ
۱. اچھّی عاقبت ، اچھّا انجام .
مٹ کے حسرت ہم ہیں خاکِ راہِ دوست
اس کو کہتے ہیں یہ ہے حسن المآب
( ۱۹۲۳، کلیات حسرت موہانی ، ۱۶۵ )
۲. اچھّا مقام ، جنّت .
تیغ تیری دشمنوں کے واسطے بش المصیر
ذات تیری اہل عامل کے لیے حسن المآب
( ۱۹۱۰ ، صحیفۂ ولا ، ۱۵۵ )
حاشر علم الیقین و کاشف عین الیقین
واحد حق الیقین و شاہد حسن المآب
( ۱۹۷۶، حمطایا ، ۴۶۹ )
۳. قُرب الٰہی .
( فرہنگ آنند راج )
[ حسن + رک : ال (ا) + مآب ( رک ) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .