حضرت یوسف کا حُسن ؛ کمالِ حُسن : (طب) ایک دانہ جو خشخاش کے دانے سے چھوٹا، سفید، سخت اور تیز مزہ ہوتا ہے ، عورتیں اس کو ایک ترکیب سے من٘ہ پر ملتی ہیں جس سے چہرے کا رن٘گ سرخ اور صاف ہوجاتا، کھجلی اور چیچک وغیرہ کے داغ مٹ جاتے ہیں.
(ماخوذ : خزائن الادویہ، ۴ : ۲۹ )
ہے یہاں تک تو اسے ورشک کہ بہر تزئیں
حسنِ یوسف نہ ملے رنگ نکلنے کے لیے
ظاہر جلد پر حسن یوسف کی جالی اور مُحَمّر تاثیر ہوتی ہے- اندرونی استعمال میں شدید منقی ہے.
(۱۹۲۹، کتاب الادویہ، ۲: ۱۷۱).