حسن اور اس پہ حسن ظن رہ گئی بوالہوس کی شرم
اپنے پہ اعتماد ہے، اور کو آزمائے کیوں
یعنی پاکیزہ خیالات اور دل کی نیکی اور اس سبب کے ساتھ حسن ظن وہ اپنی ماں کو اپنا سچا خیر خواہ جانتی تھی .
( ۱۹۲۴، اختری بیگم ، ۳۰ )
ادباً عرض ہے کہ میرے ’مخصوص انداز‘ کی نسبت کسی قدر حسن ظن سے کام لیا گیا ہے .
( ۱۹۸۱، حرف دل رس ، ۱۳ )
[ حُسن + ظن ( رک ) ]
