دل سمجھا نہ محبت کو کچھ ان نے کیا یہ خیال کیا
خوں ہو بہ سب آپھی گیا جو عشق حسن و جامل کیا
حسن و جمال و ملاحت حضرت، حسن و جمال یوسف اور جمیع انبیا علیہم السلام سے زیادہ ہے.
(۱۸۴۵، احوال الانبیا، ۱: ۲۹۷ ).
شاہ زمان کی بھاوج ـ ـ ـ حسن و جمال میں سب سے زیادہ ـ ـ ـ بلکہ چاند بھی اس کے مقابل میں ماند.
(۱۹۰۱، الف لیلہ، سرشار، ۶ ).
نغمگی اور حسن و جمال مجھے بے حد متاثر کتے ہیں.
(۱۹۸۲، مری زندگی فسانہ، ۱۳۳ ).
[ حُسن + و (حرف عطف ) + جمال ( رک ) ]
