خُوبصورتی کی مدح و ستایش کرنے والا ؛ خُوبصورتی کا شیدائی ، حسینوں کا پرستار یا چاہنے والا ، گرویدہ ، رُوپ کا پُجاری .
حسن پرست . . . ٹہلتے ہوئے ادھر نکل آتے ہیں .
( ۱۹۲۳ ، مضامین شرر ، ۱ ، ۱ : ۱۹۴ )
روز بے اسے دیکھنے سے نہ چوکتا حالانکہ اس کی حسن پرست خریدار جلن میں آکر کپڑے پھاڑ سٹور سے بھاگ جانا چاہتیں .
( ۱۹۶۲، آفت کا ٹکڑا ، ۷۰ )
[ حُسن + ف : پرست ، پرستیدن = پوجنا ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .