شبِ برات خوشی شادی سوں كیا روشن
موالیاں كا ہوا جیو كا دیا روشن
یہ اب كی شب برات اے یار تجھ بن ہم پہ یوں گزری
ہوائی تو ہماری آہ تھی ، اور اشك پھلجڑیاں
شبِ براتِ كی وہ روشنی كہ صلِّ علیٰ
ہو روزِ عید اگر آئے سامنے شبِ تار
شبِ برات اچھی ہے اے جان نہ اچھی شبِ قدر
آپ حصّہ میں مرے آئیں وہی رات اچھی
شبِ برات آتی تو آتش بازیاں چھوٹیں ، میں اپنے گھر میں خود انار بناتا.
(۱۹۸۲ ، خشک چشمے كے كنارے ، ۱۳).
[ شب + برات (رک) ]