شاہ مردان و محمدؐ ہیں ہمارے سرتاج
خدا باتاں جیب اپنے سوں کیا شبِ معراج
مُحمدؐ حادی (ہادی) ہے سرتاج
جس کوں ہوا شبِ معراج
شبِ معراج من اس نور نے ایسی بلندی اور روشنی مقامِ قابَ قوسین میں پائی کہ حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے نور میں آپ مستغرق ہو گئے.
(۱۸۴۵ احوال الانبیا ، ۱ : ۳۳۳).
بارہ وفات ، شبِ قدر ، شبِ معراج اور عشرہ مُحرّم میں خصوصی شب بیداریاں اور نوافل .
(۱۹۷۹ ، کھوئے ہوؤں کی جستجو ، ۲۵).
[ شب + معراج (رک) ].