نوجوانی كھو كے یوں پیری میں غفلت بڑھ گئی
صبح كو آتی ہے جیسے نِیند شب بیدار كو
امن عالم میں یہ ہے نام نہیں چوری كا
غیر طالع نہیں دنیا میں كوئی شب بیدار
وہ ہمیشہ روزے ركھتی ہے اور شب بیدار رہتی ہے.
(۱۸۷۹ ، مقالات حالی ، ۱ : ۵۸).
نماز عیدین بھی آپ ہی پڑھاتے تھے ، نہایت پرہیز گار اور شب بیدار تھے.
(۱۹۲۹، تذكرۂ كاملان رامپور ، ۳۳۹).
[ شب + بیدار (رک) ]