اس كا لشكر خندق كے كھودنے میں اور خاربند وشب بیداری میں متقاعد ہوا.
(۱۸۹۷ ، تاریخ ہندوستان ، ۴ : ۱۸۸).
لیكن اس شب بیداری سے اس كی تندرستی بگڑنے لگی.
(۱۹۵۲، تیسرا آدمی ، ۱۵۲).
اے اللہ میرے كرتو اپنی رحمت سے اوپر فلاں شخص كے نزولِ رحمت ایسی قوم سے جو شب بیداری كرتی ہے.
(۱۸۷۳ ، مطلع العجائب (ترجمہ) ، ۳۳).
ارشاد كیا شب بیداری اور عبادت گزاری كی اس قدر مشقت نہ اٹھاؤ.
(۱۹۰۶ ، الحقوق والفرائض ، ۱ : ۱۳۸).
[ شب بیدار+ ی ، لاحقۂ كیفیت ]