محمود وزیر زادے کا دل پارہ پارہ ہوا یہ شعر ناسخ کا پڑھ کر منھ کے بھل گرا ۔
(۱۸۴۶ ، قصہء اگرگل ، ۵۹)۔
ملازمان ملکہء صنعت روتے پیٹتے روبرو ملکہ صنعت کے آئے گھبراہٹ میں منہ کے بل زمین پر گر پڑے ۔
(۱۸۹۲ ، طلسم ہوش ربا ، ۶ : ۴۳) ۔
رفتہ رفتہ ان سے قریب ہونے میں مصروف مگر انجانے ہی میں بار بار منہ کے بل گرتے ۔
(۱۹۸۹ ، مصروف عورت ، ۵۵) ۔
جو شخص مفتون دنیا ہوکر اپنے اندازے سے قدم باہر رکھے گا بیشک ایک روز منھ کے بھل گرے گا ۔
(۱۸۵۵ ، غزوات حیدری ، ۵۸۷) ۔
شیخ عبداﷲ سیاست اسلامیہ کی ہمالیہ کی چوٹی سے لڑھک کر منہ کے بل گرے ۔
(۱۹۸۷ ، شہاب نامہ ، ۳۶۷) ۔
