جوں غنچہ مرا منہ نہ صبا چھیڑ کے کھلوا
ہے لطف خموشی میں تکلم سے زیادہ
ہم نے سب کا کلام دیکھا ہے
ہے ادب شرط مونہ نہ کھلوائیں
اپنی اولاد کو علم سے بے نصیب چھوڑ جاتے ہیں اور اپنی ہجو کے لیے مرنے کے بعد بھی ایک بہت بڑے اور مہذب گروہ کا منہ کھلوا جاتے ہیں ۔
(۱۹۲۶ ، شرر ، مضامین ، ۱ : ۳۱۳) ۔
عورت کا منہ کھلوانا پنڈورا کا صندوق کھلوانے کے مترادف تھا ۔
(۱۹۸۹ ، سمندر اگر میرے اندر گرے ، ۳۸) ۔
