ہمیشہ اپنے باغ سے پھل کھاوے ایک تو وہ درخت کہ جن کا میوہ ترنت منہہ میں پڑے ۔
(۱۸۲۴ ، سیرعشرت ، ۴۳) ۔
۲۔ زبان آشنا ہونا ، معلوم ہونا ؛ جیسے : بچے کے منہ میں بات پڑی اور سب میں پھیلی.
(فرہنگ آصفیہ) ۔
۳۔ (کوئی بات وغیرہ) مشہور ہوجانا ، زبان زد ہوجانا ۔
اس نے یک لخت ناصرہ چھوڑ مشرکہ کہنا شروع کردیا … دوچار دفعہ منہ سے نکلنا تھا کہ چھوٹے بڑے سب کے منہ میں یہی پڑگیا ۔
(۱۹۱۷ ، طوفان حیات ، ۱) ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .