پرتکلف حقے اور منہہ نال دیکھیں ہیں جہاں
صاف لڑکے دلربا کھاتے ہیں جاکر پیچ واں
اُٹھا منہ نال میں نے کھول کھینچا
لگا کر مونہہ سے ایکدم جونھیں کھینچا
ایک منھ نال (mouth-tube) استعمال کر کے جس میں مصراع موجود ہوں ۔
(۱۹۴۱ ، تجربی فعلیات (ترجمہ) ، ۲۳۹) ۔
بہت لمبے سانپ نے چاروں طرف کنڈلی ڈال رکھی ہو ، چاندی کی منہ نال لگی ہوئی تھی ۔
(۱۹۹۳ ، افکار ، کراچی ، دسمبر ، ۲۲) ۔
[منھ + نال (رک) ]
