لکھے سے واں کی ٹک عشرت کی پائی
قلم کے منہ میں بھر آوے ہے پانی
بوا بھلا تمھارے منہ میں کیوں پانی بھر آیا ۔
(۱۸۰۳ ، نہال چند ، گل بکاؤلی ، ۶۴) ۔
بحر کے منہ میں بھرا آتا ہے پانی واﷲ
کیا قیامت ہے مزیدار یہ چتون یہ نظر
واں سے وہ شور بخت بڑھا نعرہ مار کے
پانی بھر آیا منہ میں ادھر ذوالفقار کے
عمرو کے منھ میں پانی بھر آیا کہ فاقے سے تجھے دو روز گزرے خدا نے شکار خوب فربہ بھیجا ۔
(۱۸۸۲ ، طلسم ہوش ربا ، ۱ : ۱۰۰) ۔
روپیوں کی ہانڈی دیکھتے ہی منہ میں پانی بھر آیا ۔
(۱۹۲۲ ، گوشہء عافیت ، ۱ : ۳۱۳) ۔
لوگوں کے منہ میں پانی بھرا آتا ہے کوئی نام پر عاشق ۔۔۔۔۔ کوئی کہتا ہے ہمارے رقعہ کا جواب لا دو ۔
(۱۹۲۴ ، اختری بیگم ، ۲۴۰) ۔
بھنے ہوئے گوشت کی خوشبو ۔۔۔۔۔ سے راہ گیروں کے منہ میں پانی آ جاتا ۔
(۱۹۶۳ ، دلی کی شام ، ۲۱۴) ۔
ایسی خوشبو دھوئیں کے ساتھ چاروں طرف پھیلی ہوئی تھی کہ بے اختیار میرے منہ میں پانی آگیا ۔
(۱۹۸۹ ، قصے تیرے فسانے میرے ، ۱۵) ۔
پانی بھر آوے ہے آگے ترے اس کے منھ میں
دیکھے ہے تجھ کو بہ اندازِ دگر آئینہ
خشک ہوتی ہے زباں زاہد کی استغفار سے
منھ میں بھر آتا ہے پانی دامن ِتر دیکھ کر
اسباب عیش کی بہتات دیکھ کر اگر کسی کے منھ میں پانی نہ بھر آئے اور اس وقت بھی … مال ِحلال کی قلت کو صبر کرکے خوشی کے ساتھ برداشت کرے تو یہ بڑی قوت کا کام ہے ۔
(۱۹۳۵ ، سیرۃ النبیؐ ، ۵ : ۴۷۰) ۔
