۱۔ کچھ کہتے کہتے نہ کہنا ، کچھ کہنے کے لیے منہ کھولنا مگر پھر چپ رہنا ، حیرت زدہ رہ جانا ۔
جب اُٹھ کے وہ چلا ہے تو جرأت ہم اور دل
کیا رہ گئے ہیں کھول کے بے اختیار منہ
(۱۸۰۹ ، جرأت ، ک ، ۱۲۲) ۔
شاعروں میں تھی سخن سازی بہت پر اے امیر
رہ گئے منہ کھول کر جب وہ دہن یاد آگیا
(۱۸۸۸ ، صنم خانہء عشق ، ۱۵) ۔
۲۔ منتظر رہ جانا ، مشتاق رہ جانا ؛ مایوس ہو جانا.
(جامع اللغات) ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .