اس کی مبارک باد لیجیے اور منھ میٹھا کیجیے ۔
(۱۸۸۹ ، مکاتیب امیر ، ۲۵۶) ۔
بہت بہت شکریہ بیٹا ، آؤ منہ میٹھا کرو ۔
(۱۹۹۷ ، افکار ، کراچی ، فروری ، ۶۰) ۔
گلا مجھ سخت جاں کا تب بچا ہے
جب اُس خنجر کا منہ میٹھا کیا ہے
جمعرات مبارک دن ہے آکر منہ میٹھا کر جاؤں گی ۔
(۱۸۹۵ ، حیات صالحہ ، ۶۲) ۔
منہ میٹھا کرنے کی تاریخ مقرر ہوئی مبارک سلامت ہوئی ۔
(۱۹۱۱ ، قصہء مہر افروز ، ۳۹) ۔
تھوڑی سی مٹھائی منگواکر سب کا منہ میٹھا کردینا ۔
(۱۹۵۲ ، افشاں ، ۹۳) ۔
میں اس کو نہ چھوڑوں گا منہ میٹھا کروں گا ۔۔۔۔۔ اے مہا کال اس آدمی کو کھانے سے کیا فائدہ ۔
(۱۸۰۱ ، آرائش محفل ، حیدری ، ۱۵۵) ۔
سبھی انعام نت پاتے ہیں اے شیریں دہن تجھ سے
کبھی تو ایک بوسہ سے ہمارا منہ بھی میٹھا کر
فیض گونگے کی مٹھائی ہیں وہ لب
پر مرا منہ کبھی میٹھا نہ کیا
