ابھی دوچار کے منہ لال ہو جائیں گے محفل میں
بناکر گر دیا آگے مرے اک پان کا ٹکڑا
اچھا تم اُس کے ہاتھ کا اب کھاؤ پان پر
ہوتا ہے منہ رقیب کا کیا لال دیکھیے
تیغ ِحسن اے گل ِتر ہو گئی خوں آلودہ
مجھ پہ غصے میں ترا منہ جو بہت لال ہوا
لشکر سیہ رُخوں کا جو پامال ہو گیا
مارے خوشی کے تیغ کا منہ لال ہوگیا
اب اس کے غصے کا حال نہ پوچھیے منھ لال کلیجہ کانپتا ۔
(۱۹۳۵ ، اودھ پنچ ، لکھنؤ، ۴۰ ، ۲۰ : ۳) ۔
مارے ہنسی کے کھانسی آگئی ، منھ لال ہوگیا ، حلق میں پھندہ پڑگیا ۔
(۱۹۳۵ ، خانم ، ۲۱۶) ۔
منھ لال ہے جو نشہء دولت سے خوش نہ ہو
کچھ اور ہی دکھائے گا تجکو خمار رنگ
کرتا ہوں ثنا میں تو امین اس کی و لیکن
منہ لال ہوا جاتا ہے خجلت سے زباں کا
