چھڑا عاشقی جس کے نام سے نو عمر آدمی کے منہ میں رال بھر آئے ۔
(۱۸۸۵ ، فسانہء مبتلا ، ۲۱) ۔
نوکری جس کا نام سن کر ایک مسلمان کے مونہ میں رال بھر آتی ہے ۔
(۱۹۰۶ ، الحقوق والفرائض ، ۲ : ۴۱۶) ۔
کتے کے اعصاب کے لئے گھنٹی اور غذا لازم و ملزوم ہوگئے چنانچہ ہر گھنٹی اور غذا سے اس کے منہ میں رالیں بھرجاتیں ۔
(۱۹۹۳ ، صحیفہ ، لاہور ، جولائی ، ستمبر ، ۴۳) ۔
