وہ چیز جو طلب و خواہش کے موافق ملی ہو ، دلی مراد ، دلی خواہش ۔
اے شاد جو دے بوسہء لب کی وہ زباں
منھ مانگی مراد اپنی آئے گویا
(۱۸۷۸ ، سخن بے مثال ، ۱۵۶) ۔
آج میں نے کس کا منہ دیکھا تھا ، جو منہ مانگی مراد آپ سے آپ میرے پاس آگئی ۔
(۱۹۲۹ ، ناٹک کتھا ، ۵۴) ۔
[منہ مانگی + مراد (رک)]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .