شرم و شوخی دونوں گاہک ہیں الہٰی کیا کروں
ایک جنس بے حقیقت دو خریداروں میں ہوں
تو سمجھنا ایک جنس بے حقیقت کھو گئی
یا کوئی بلبل گل عارض پہ صدقے ہوگئی
بوے گل اس گل کی بو کے روبرو
فی الحقیقت بے حقیقت ہوگئی
قرآن مجید کے اعجاز نے اعجاز موسوی کو بے حقیقت کردیا.
(۱۹۱۳ ، مقالات شبلی ، ۲ : ۲۴ )
چاہیے پرہیز ہی اس سے نہ ہو جس میں اثر
بے حقیقت جو دوا ہو وہ دوا اچھی نہیں
اسم کیفیت : ہے حقیقی .
ان کے مالک کے چاروں طرف اور سب ولایتیں مثل جزائر کے اس بے حقیقتی کے ساتھ واقع ہیں جیسے آفتاب کے گرد ستارے.
(۱۸۴۷ ، تاریخ ممالک چین ، ۹ )
[ بے + حقیقت (رک) ]
