کیا مزا مجکو وصل میں اس کے
میں رہا بھی تو بے حواس رہا
رہنے لگا بے حواس اکثر
جانے لگا اس کے اکثر
اب آگے رام نرائن عظیم آباد کے نائب نظامت کا بے حواس ہو کر محمد قلی خاں کی معرفت حضور میں شاہزادے کے حاضر ہونا مشہور ہے.
(۱۹۰۶ ، گلشن ہند ، لطف ، ۷)
اسم کیفیت : بے حواسی
(۱۹۰۶ ، گلشن ہند ، لطف ، ۷)
آگے تو شیوے نہ ہوں گے ایسے چرخ پیر کے
شاید اب پیری کے باعث بے حواسی آگئی
[ بے + حواس (رک) ]
