اس اللہ کی بندی نے مرتے دم تک کبھی زبان نہ ہلائی عجب بے نفس عورت تھی.
(۱۸۹۵ . حیات صالحہ، ۱۰۸)
وہ ایک بوڑھا آدمی ہے اور بہت بے نفس معلوم ہوتا ہے.
(۱۹۲۶ ، شرر ، مقدس نازنین ، ۲۶۶ )
وہ بے نفس حکیم یونان تخت سے اتر کر زمین پر بیٹھ گیا .
(۱۹۲۶ ، شرر ، مضامین ، ۳ : ۷۶)
[ بے + نفس (رک) ]
