بے لاگ ہیں ہم ہم کو لگاوٹ نہیں آتی
کیا بات بنائیں کہ بناوٹ نہیں آتی
ایک صائب الراے ، معتدل مزاج ، بے لاگ اور باخلوص کام کرنے والے کا اٹھ جانا غضب ہے.
( ۱۹۳۵، چند ہمعصر، ۹۳)
بے لاگ ہے تیغ جنگ جو کی
رکھتی ہی نہیں لگی گلو کی
کسی کی تصنیف پر بے لاگ اور صحیح راے قائم کرنے کے لیے نقاد کو چاہیے کہ اس کا اندازہ مختلف پہلووں سے کرے.
(۱۹۳۳ ، نقد الادب ، ۱۷)
ان رستوں میں اچھلتے کودتے اور ایسے بے باک اور بے لاگ جاتے ہیں جیسے کوئی اچھا پھکیت منجھے ہوئے ہاتھ تلوار کا پھینکتا جاتا ہے .
(۱۸۸۰ ، آب حیات، ۲۸۲ )
اسی طرح دوسرے دن راجہ اندر کمار سے بحث کر بیٹھے اور بے لاگ باتیں کیں.
(۱۹۲۲ ، گوشہؑ عافیت ، ۱ : ۱۸۷)
[ بے + لاگ (رک) ]
