ہوں وہ بدبخت اگر خط لکھوں
تلف اس کو بھی کبوتر کر دے
ایک شخص نے کہا تو ہم اپنی تقدیر پر توکل کر کے عمل کیوں نہ چھوڑدیں . . . جو شخص بد بخت ہوگا وہ بد بختوں میں مل جائے گا.
(۱۹۱۴، سیرۃ النبی ، شبلی ، ۲، ۲۳۱)
لمیں ایک بد بخت راکس ہے یاں
پکڑِتا ہے آدمی کوں دیکتا جہاں
الٰہی . . . جو امن اور آسائش ان بد بخت برسوں سے پہلے تو نے اپنے بندوں کے . . . دی تھی پھر وہی امن اور آسائش تو نے اپنے بندوں کو نصیب کی .
(۱۸۵۸، مکمل مجموعہ لکچرز و اسپیچیز ، ۲)
بد بخت و ناہنجار ہندو جو ظلم مسلمانوں پر ڈھا رہے ہیں ان کا بدلہ لینا ہر مسلمان پر فرض ہے.
(۱۹۱۲، شہید مغرب ، ۶۰)
اسم کیفیت : بد بختی .
-
اگر ساری بد بختیاں تمھیں راہ میں آویں تو بھی نا امید نہ ہونا.
(۱۹۲۴، تذکرۃ الوالیا ، ۲۰۲)
[ بد + بخت (رک) ]
