بد سلیقہ سہی میں حضرت ناصح تم کون
نہ سہی مجھکو محبت کا شعور آپ کو کیا
جہاں ایسے ایسے نمازیان دیندار جمع ہوں وہاں ایک زن بدسلیقہ کے آنے کی کیا ضرورت ہے
(۱۹۱۷، لعل نامہ، ۲: ۹۸)
اسم کیفیت : بدسلیقگی .
بد اسلوبی اور بدسلیقگی میں مشابہت نظر نہیں آتی بلکہ انکا فرق ہمارے سامنے آتا ہے.
(۱۹۳۱، نفسیاتی اصول، ۲۵۲)
[ بد + سلیقہ ( رک) ]
