بے ایماں ، بدکار ، بدگماں بے اعتبار کی اعتباری نہیں .
( ۱۶۳۵، سب رس، ۲۳۰ )
صدق میرا ہے اوس اوپر معلوم
نہیں میرے میں بدگماں صد شکر
انھوں نے گورنمنٹ کو ہندوستان کے مسلمانوں سے بدگمان اور غیر مطمئن کرنا چاہا .
( ۱۹۳۸، حالات سرسید ، ۴۸ )
اسم کیفیت : بدگمانی .
وہ پہلو میں بیٹھے ہیں اور بدگمانی لیے پھرتی مجھ کو کہیں کا کہیں ہے
( ۱۸۵۴، ذوق ، ۵، ۲۰۶ )
آنحضرت صلعم نے مخالفین کی اس بدگمانی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کردیا .
( ۱۹۲۳، سیرۃ النبی، ۳: ۷۶۸ )
[ بد + گمان ( رک ) ]
