میں چھپانے سے بھی قاصر ہوں وہ کہتا ہے کہ چھوڑ
کتنا بد فہم و غبی واعظ میخانہ ہے .
اسم کیفیت : بدفہمی .
جو لوگ بدفہمی سے راستی کو برا خیال کرتے ہیں ان سے کبھی کار خیر صادر نہیں ہوتا ہے.
( ۱۸۵۹، مرات الصدق، ۴ )
گدا ہندوستان و پاکستان کا ایک معروف چوپایہ ہے . . . ( اے ) اپنی بدفہمی اور بلادت ذہن کے لیے مشرقی قوموں میں ضرب المثل کا درجہ حاصل ہے .
( ۱۹۵۴، حیوانات قرآنی، ۵۴ )
[ بد + فہم ( رک ) ]
