بگڑے یا بدلے ہوے ڈھنگ والا ، بداطوار ( رک ) کا واحد .
حر کے تیور ہمیں کچھ اور نظر آتے ہیں
طور ہی رات سے بدطور نظر آتے ہیں
(۱۹۲۲، مرثیہ جلیل ( فرزند حسن ) ، ۸ )
اسم کیفیت : بدطوری .
عالم ہے خزاں کا گل رخسار سے ظاہر
بدطوری دوشینہ ہے اطوار سے ظاہر
(۱۸۶۸، شعلہ جوالہ، ۲: ۷۷۲ )
[ بد + طور ( رک ) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .