اشرف ایک مہذب گھرانے کا سمجھوال بچہ ہے وہ اسکول میں بدتہذیب لڑکوں سے میل جول نہیں بڑھاتا .
(۱۸۹۱، معلم الاخلاق ، ۲، ۲۷)
اپنی زبان خراب ہوتی ہے بچے فحش الفاظ سیکھتے ہیں اور آقا خود بدتہذیب مشہور ہوجاتا ہے .
(۱۹۱۶، معاشرت ، ۳۳)
اسم کیفیت : بد تہذیبی .
-
مدرسے میں بدتہذیبی سے ننگے بدن بیٹھنا یا لوگوں سے اس طرح ملنا اپنی کم وقعتی کرنا ہے
(۱۸۸۶، دستور العمل مدرسین دیہاتی، ۳)
بعض وقت ملازموں کو آقا پر غصہ پیدا ہوتا ہے گھر میں بہت بڑی بد تہذیبی پھیلتی ہے
(۱۹۱۶، معاشرت، ۱۳)
[ بد + تہذیب (رک) ]
