کردیا پل میں رقیبوں سے دل اس کا بدظن
ہم نے یہ کام کیا حد ہنر سے باہر
صاف تھا تو جب تلک مجھ سے تو میں بھی صاف تھا
بد گمانی سے تری اب میں بھی بد ظن ہوگیا
غصے میں بھرا ہے چپ کوئی ہے
یہ اس سے خفا وہ اس سے بدظن
اف : کرنا ، ہونا . اسم کیفیت : بدظنی .
قریش نے نشے مذہب کی اس ترقی کو بہت عداوت اور بدظنی کی نظر سے دیکھا.
(۱۸۹۷، دعوت اسلام ، ۱۵ )
ترقی کا پہلا زیور بدظنی اور رعونت ہے .
(۱۹۱۹، جوہر قدامت ، ۸۶ )
[ بد + ظن ( رک ) ]
