چھرالی بری بدروش تند خو
بھواں میں سدا گانٹھ ہور ترش رو
( وہ ) بدروش اشخاص سے سخت متنفر تھے.
(۱۹۱۷، وقار الملک، تذکرہ وقار، ۹۵)
اسم کیفیت : بد روشی.
دیکھنے بن ترے کچھ اور تو مطلوب نہیں
بخدا ہم سے اے بت بدروشی خوب نہیں
کلکٹروں کو اختیار ہے کہ بد روشی کے باعث دیہات کے ملازموں کو برطرف کردیں.
(۱۸۸۹، ماہنامہ : حسن ، دسمبر ؛ ۶۱)
بہت سے عمر رسیدہ بو الہوس جنہوں نے بدروشی کی زندگی بسر کی ہے.
(۱۹۲۳، عصائے پیری، ۲۷)
[ بد + روش ( رک ) ]
