۱. مسلسل رونا ، ہر دم آن٘سُو جاری رہنا ؛ آن٘کھوں سے پانی بہا کرنا .
بہنا کچھ اپنی آنکھ کا دستور ہوگیا
دی تھی خدا نے آنکھ پہ ناسور ہوگیا
(۱۷۸۰ ، سودا ، ک ، ۱ : ۴۰)
دیکھ بہتی آنکھ میری ہنس کے بولا کل وہ شوخ
یہ نہیں اب تک ہوا منہ کا ترے ناسور کیا
(۱۸۱۰ ، میر ، ک ، ۳۶۹)
۲. پتلی اور دیدے کا خراب اور بے نور ہو جانا .
ایسا نزلہ گرا کہ دونوں آنکھیں بہ گئیں .
(۱۸۹۱، امیراللغات ، ۱ : ۲۱۶)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .