۱. نظر ملانا ، (بے شرمی سے) آن٘کھوں میں آن٘کھیں ڈالنا ، بیباکی سے دیکھنا .
پڑھ کے خط اس بے وفا نے جو نہ کہنا تھا کہا
آنکھ کر سکتا نہیں میں نامہ بر کے سامنے
(۱۸۳۱، دیوان ناسخ ، ۲ : ۱۵۶)
۲. التفات کرنا ، متوجہ ہونا .
وہ آنکھ سامنے کریں تو میں اپنا حال کہوں .
(۱۹۲۴، نوراللغات ، ۱ : ۱۶۰)
طور جمع :
مجھ سے تھا اقرار آنے کا گئے گھر غیر کے
پھر تم آنکھیں سامنے کرتے ہو شرماتے نہیں
(۱۸۰۵، دیوان بیختہ ، رنگین ، ۸۹)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .