۱. بھین٘گے کی طرح دیکھنا ؛ برہمی سے دیکھنا ، ترش رو ہونا .
ڈر یہی ہے مجھے احول نہ کہیں ہوجاؤ
ٹیڑھی رکھتے ہو بہت عاشق رنجور سے آنکھ
(۱۸۴۶، آتش ، ک ، ۲ : ۶۹)
آنکھ کیوں کرتا ہے ٹیڑھی رکھ نظر سیدھی طرح
ہم سے ملتا ہے تو مل اے عشوہ گر سیدھی طرح
(۱۸۵۴، کلیات ظفر ، ۳ : ۳۳)
ہوئی ہے کس سے یہ سازش کہ طبع میں کجی
یہ کس کے برتے پہ کرتا ہے آنکھ تو ٹیڑھی
(۱۹۳۴، مرثیۂ فہیم (باقرعلی خاں) ، ۷)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .