تیور سے عندیہ سمجھ جانا ، انداز نظر سے دل کا حال معلوم کرلینا .
وہ جیسے تاڑ گئی ہے ہمارے پیار کی آنکھ
بگاڑ پر ہے طبیعت مزاج میں شر ہے
(۱۸۳۶، ریاض البحر ، ۲۳۸)
اگرچہ ضبط کیا دل پہ اک پہاڑ لیا
مگر نگاہ طلب کو ہر اک نے تاڑ لیا
(۱۹۶۵، اطہر جعفری ، گلدستۂ اطہر ، ۲ : ۲۳)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .