نظر سے نظر ملانا ، آن٘کھوں میں آن٘کھیں ڈالنا ، بے روک ٹوک سامنے آنا ، ڈھٹائی سے دیکھنا .
شرمندہ اپنی جلد روی سے جو ہوگئی
پھر آنکھ مجھ سے وصل کی شب نے نہ چارکی
(۱۸۳۱، دیوان ناسخ ، ۲ : ۱۵۲)
غیر سے آنکھ چار کرتے ہو
کیا ہمیں شرمسار کرتے ہو
(۱۹۰۳، نظم نگاریں ، جلال ، ۱۰۹)
طور جمع :
چوٹیں جو بڑھ کے چاروں نے پھر ایک بار کیں
تھراے ہاتھ ڈھال نے آنکھیں جو چار کیں
(۱۹۱۲، شمیم ، مرثیہ ، ۱۷)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .