یکایک بے مروتی اختیار کرنا ، بے مروتی کرتے دیر نہ لگنا .
بدلی ہے ہوا گلشن عالم کی عجب کیا
توتے کی طرح پھیر لے ہر مرغ چمن آنکھ
(۱۸۲۴، مصحفی ، د (ق) ، ۱۷۳)
کیا توتے کی طرح آنکھ بدلی ہے گویا کبھی آشناہی نہ تھے .
(۱۹۲۴، نوراللغات ، ۱ : ۱۵۷)
طور جمع :
چیں بہ ابرو نہ ہو بوسے کے طلب کرنے پر
آنکھیں طوطے (توتے) کی طرح مجھ سے ستمگر نہ پھرا
(۱۸۲۳، دیوان رند ، ۱ : ۳۱)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .