اعضا کی سلامتی کے لیے خدا سے ڈرتے رہنا اور برے کام سے بچنا ، عتاب حکومت سے خائف ہونا ( قدیم عہد کی ایک سزا کی طرف اشارہ جس میں مجرم کی آن٘کھیں نکلواتے اور ناک کٹوادیتے تھے ) .
ارے ظالم خداے پاک سے ڈر
جھوٹ مت بول آنکھ ناک سے ڈر
(۱۸۷۹، فریب عشق ، ۲۷)
آنکھ ناک سے ڈرنا بھی اردو کا ایک محاورہ ہے اس کے معنی ہیں غیبی مار سے ڈرنا .
(۱۹۳۴، منشورات کیفی ، ۹۴)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .